ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص ایلون مسک بنا 12 ویں بچے کا باپ  

دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص ایلون مسک بنا 12 ویں بچے کا باپ  

Sun, 23 Jun 2024 18:41:49    S.O. News Service

نئی دہلی 23 / جون (ایس او نیوز) دنیا کے امیر ترین لوگوں میں دوسرے مقام پر رہنے والا مشہور تاجر اور اسپیس ایکس و ٹیسلا کے علاوہ سوشیل نیٹ ورک ایکس کا مالک بارہویں بچے کا باپ بن گیا ہے ۔ 
    
میڈیا میں گردش کر رہی رپورٹ بتاتی ہے کہ ایلون مسک کے یہاں بارھواں بچہ اس سال کے شروع میں ہی پیدا ہوا تھا مگر اس خبر کو راز میں رکھا گیا تھا۔ لیکن بلومبرگ نیوز ایجنسی کے ایک صحافی کی جستجو نے اس خبر کو عام کر دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کے بارہ میں سے چھ بچے گزشتہ پانچ سال کے دوران پیدا ہوئے ہیں۔ اب جو نیا بچہ پیدا ہوا ہے اس کی جنس اور نام وغیرہ کو پوری طرح مخفی رکھا گیا ہے۔ 
    
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والی قوم ثابت کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور خود ہمارا ملک ہندوستان اس میں سب سے آگے ہے۔ ہندوتوا وادی تنظیمیں اس مسئلے پر ہاتھ دھو کر مسلمانوں کے پیچھے پڑی ہیں اور اسی پس منظر میں 'ہم دو ہمارے بارہ' نامی تازہ ترین فلم بھی منظر عام پر آئی ہے۔ 
    
اب ایلون مسک کے بچوں کی مثال یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کیا جانے والا پروپگنڈہ محض مسلم دشمنی کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔ 


Share: